رام جیٹھ ملانی نے کہا،وزیراعظم کی باتوں کاکوئی مطلب نہیں ہوتا،وہ صرف باتیں ہی بناتے ہیں
بھوپال، 17؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) ایک وقت میں وزیر اعظم مودی کے انتہائی عزیز رہے معروف وکیل اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رام جیٹھ ملانی نے پی ایم کو لے کر بڑا بیان دیاہے۔ بھوپال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام جیٹھ ملانی نے اعلان کیاکہ یوپی کا انتخابات اکھلیش یادوجیتنے والے ہیں۔رام جیٹھ ملانی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے آج سب سے اچھے امیدوار اکھلیش ہیں۔ میں نے ان کے لئے کام کیا ہے، میں ان کے لئے مزید کام بھی کرتا رہوں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ملک کے عوام اب ہوشیار ہے وہ برے لوگوں کواقتدارمیں نہیں آنے دے گی۔ میں اکھلیش کی جیت کی خواہش کرتا ہوں. اتر پردیش کی یہ جیت مکمل طور پر صاف کر دے گی کہ 2019 میں کیا ہونے والاہے۔وزیر اعظم مودی کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں رام جیٹھ ملانی نے کہاکہ ان کے پاس صرف باتیں ہیں اور ان کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا، فوج کو دھوکہ دیا۔رام جیٹھ ملانی نے کہاکہ میرے حساب سے پنجاب میں ایک وقت میں عام آدمی پارٹی امید کھو چکی تھی لیکن حالیہ وقت میں انہوں نے اچھی مہم کی ہے۔ اترپردیش میں اکھلیش ہی جیت جائے گا کیونکہ ان کی شبیہ صاف ہے۔آپ کو بتا دیں کہ رام جیٹھ ملانی وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات سے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں را م جیٹھ ملانی کے حملے بی جے پی پر تیز ہوئے ہیں۔ جیٹھ ملانی فی الحال آر جے ڈی سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں۔